Friday, May 17, 2024

پاک ایران سرحد کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ، میجر سمیت 6 جوان شہید

پاک ایران سرحد کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ، میجر سمیت 6 جوان شہید
May 8, 2020 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج کے مزید 6 جوان پاک سرزمین پر قربان ہو گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایران سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں میجر ندیم عباس بھٹی سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز پاک ایران سرحد کے قریب ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں معمول کے پٹرولنگ آپریشن پر مامور تھی، واپسی پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دھماکے میں ایک افسر، 5 جوان شہید جبکہ ایک جوان زخمی ہو گیا، شہداء میں میجر ندیم عباس بھٹی، نائیک جمشید، لانس نائیک تیمور لانس نائیک خضر حیات، سپاہی ساجد، سپاہی ندیم شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء اور زخمی کا تعلق ایف سی بلوچستان سے تھا، سکیورٹی فورسز کا دستہ مکران کے پہاڑی سلسلے میں دہشتگرد عناصر کی پر نظر رکھنے کیلئے گشت کر رہا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جائے وقوعہ پاک ایران سرحد سے 14 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔