Wednesday, April 24, 2024

پاک ایران سرحد کے قریب اسمگلروں کا اے این ایف پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 5 زخمی

پاک ایران سرحد کے قریب اسمگلروں کا اے این ایف پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 5 زخمی
July 17, 2020 ویب ڈیسک

چاغی (92 نیوز) پاک ایران سرحد کے قریب اسمگلروں نے اینٹی نارکوٹکس فورس پر حملہ کردیا، جھڑپ میں اے این ایف کے 2 اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق جھڑپ میں اے این ایف کا مقامی مخبر بھی زخمی ہوگیا، شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل امیر نواز اور کامران شامل ہیں۔ اے این ایف نے منشیات سے لدی 2 گاڑیاں قبضے میں لیں تو اسمگلرز نے حملہ کردیا، زخمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردئیے گئے۔ واقعے کے بعد اسمگلرز فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔