Friday, April 26, 2024

پاک ایران ریلوے حکام کا کوئٹہ سے زاہدان تک ہر ہفتے مال بردار ٹرین چلانے کا فیصلہ

پاک ایران ریلوے حکام کا کوئٹہ سے زاہدان تک ہر ہفتے مال بردار ٹرین چلانے کا فیصلہ
May 19, 2016

کوئٹہ (92نیوز) تاجروں کے لئے ایک بڑی خوش خبری۔ براستہ زاہدان ایران کے لئے اب مہینے میں ایک نہیں بلکہ ہر ہفتے مال بردار ٹرین چلائی جائے گی۔ اس کا فیصلہ پاک ایران ریلوے حکام کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پاک ایران ریلوے حکام کی جوائنٹ ایکسپرٹ کمیٹی کے دو روزہ اجلاس میں ریلوے کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایس ریلوے کوئٹہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے ریلوے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان مال بردار ٹرین اب پندرہ دنوں کی بجائے ہفتہ وار چلائی جائے گی۔

اس موقع پر ایرانی وفد کے سربراہ سید مصطفیٰ داودی نے پاکستانی تاجروں کو ایرانی ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے وسط ایشیائی اور یورپی ممالک تک رسائی دینے کی پیشکش بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ریلوے کے ذریعے دو دووست اور برادر ممالک کو ایک کرکے بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔ ایران چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے ساتھ دیگر شعبوں کو بھی فروغ حاصل ہو۔

اجلاس میں مستقبل میں پاکستان ایران اور ترکی کے درمیان کنٹینر ٹرین سروس کی دوبارہ بحالی کیلئے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔