Tuesday, April 23, 2024

پاک ایران تفتان سرحد گیارہویں روز بھی مکمل طور پر بند

پاک ایران تفتان سرحد گیارہویں روز بھی مکمل طور پر بند
March 4, 2020
کوئٹہ ( 92 نیوز) افغانستان اور ایران میں کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر بلوچستان سے منسلک پاک افغان سرحد تیسرے روز جبکہ پاک ایران تفتان سرحد  گیارویں روز بھی مکمل طو ر پر بند  رہی ۔ ایران میں کروانا وائرس کے پھیلاؤکے بعد پاک ایران تفتان سرحد آج گیارویں روز بھی دوطرفہ تجارت مکمل طورپر بند رہی ، تاہم پانچویں روز بھی پاکستانی باشندوںاور زائرین کی وطن واپسی جاری ہے ،پاکستان ہاوس میں مقیم زائرین کی تعداد 2سو سے تجاوز کرگئی ہے ۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق زائرین کی اسکرینگ مکمل کرکے قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا ہے جہاں تمام زائرین کو خیمے،کمبل، ماسکس،خوراک فراہم کردیا گیا،، ہر 48گھنٹوں کے بعد زائرین کی اسکرینگ کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب افغانستان میں کرونا وائرس کے پیش نظر چمن کے مقام پر پاک افغان باب دوستی سرحد آج تیسرے روز بھی مکمل طورپر بند رہی ،  نیٹوسپلائی ،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت دیگر تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ باب دوستی سے ویزا پاسپورٹ پر بھی آمدورفت کی اجازت نہیں  جبکہ سرحد پر اسکرینگ کا عمل جاری ہے ، سکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان سرحد 9مارچ تک بند رہے گی ۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق ایران سے مزید تین ہزار سے زائد زائرین کو کوئٹہ منتقل کیا جائے گا ، اسی حوالے سے وزیراعلی جام کمال کے احکام پر کوئٹہ نواحی علاقے ہزارگنجی میں کورن ٹائن سینٹر کی تیاری جلد مکمل کری جائے گی ۔