Friday, April 26, 2024

پاک ایران تفتان سرحد جزوی طور پر کھول دی گئی

پاک ایران تفتان سرحد جزوی طور پر کھول دی گئی
March 8, 2020
کوئٹہ ( 92 نیوز)  پاک ایران تفتان سرحد 14ویں روز تجارت کے لئے جزوی طور پر کھول دی گئی ، بڑی تعداد میں مال بردار گاڑیاں ،ٹینکرز،کنٹینرز پاکستان میں داخل ہوگئیں  جبکہ ایران سے زائرین سمیت دیگر افراد کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے  ، دوسری جانب پاک افغان سرحد چمن باب دوستی کے مقام پر چھٹے روز بھی مکمل طور پر بند رہا۔ پاک ایران تفتان سرحد  کو 14 ویں روز تجارت کے لئے جزوی طور پر کھول دیاگیا  ، ایران سے بڑی تعداد میں کنٹینرز،ٹینکرز،سمیت مال برادار گاڑیاں پاکستان میں داخل ہونا شروع ہوگئیں ، پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر پاک ایران تفتان سرحد  کو 13روز سے بند کیا گیا تھا ،حکومتی اجازات کے بعد آج سے دو طرفہ تجارت جزوی طور پر بحال کردی گئیں ۔ ایران سے پاکستانی باشندوں اور زائرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے  ، پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق6روز کے دوران ایران سے 4ہزارسے زائد زائرین ،طلباءاور تاجر برادری پاکستان میں داخل ہوئے جنہوں تفتان سرحد کے قریب چا ر مختلف مقامات پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہیں۔ پاک افغان سرحد چمن باب دوستی کے مقام پر آج چھٹے روز بھی آمدورفت سمیت تجارت کے لئے مکمل طور پر بند  رہی ۔ دونوں اطراف پر ٹینکرز،کنٹینرز  سمیت مال برادر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق پاک افغان سرحد پر پندرہ ہزار سے زائدافراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں کرونا کوئی بھی مریض سامنے نہیں آیا ۔ دوسری جانب این ڈی ایم اے کی جانب پاک فوج کے سی ون تھرٹی کے زریعے سامان دالبندین سے تفتان پہنچا دیا گیا جس میں دو ہیوی جنرینٹر،ادویات،اسکریننگ مشین،میڈیکل کیٹس سمیت دیگر طبی ضروریات کا سامان شامل ہے ۔