Saturday, April 27, 2024

پاک آرمی کی مدد سے ایکسپوسنٹر کراچی میں اپنی نوعیت کا منفرد اسپتال تیار

پاک آرمی کی مدد سے ایکسپوسنٹر کراچی میں اپنی نوعیت کا منفرد اسپتال تیار
March 20, 2020
کراچی (92 نیوز) پاک آرمی کی مدد سے ایکسپوسنٹر کراچی میں اپنی نوعیت کا منفرد اسپتال تیار کر لیا گیا۔ سندھ حکومت اور پاک آرمی کی ٹیم نے ایک روز میں فیلڈ اسپتال کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کرائسز اور رسک مینجمنٹ اسٹریٹجی بنا چکے ہیں۔ مسلح افواج کی میڈیکل فیسیلٹیز کو ایمرجنسی کی صورت میں استعمال کیا جاسکے گا۔  پاک آرمی ، مدد ، ایکسپوسنٹر کراچی ، منفرد ، اسپتال ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تینوں مسلح افواج کی میڈیکل سہولیات کو گیئر اپ کر دیا گیا۔ فیس ماسک اور سینیٹائزر بنانے کیلئے پاک فوج کے سائنسدان میدان میں ہیں ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ ملک کے طول و عرض سے ڈیٹا کلیکشن کی مشکلات کو جلد دور کر لیا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اجتماعی اور انفرادی کردار کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کمیونیکیشن اسٹریٹجی میں سب سے اہم عوام سے رابطہ ہے۔ موبائل کمپنیز کے ساتھ مل کر پبلک سروس میسیجز بھیجے جارہے ہیں۔  پاک آرمی ، مدد ، ایکسپوسنٹر کراچی ، منفرد ، اسپتال ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپیل کی کہ علماء، دانشور اور ہر شخص آگے بڑھے اور کردار ادا کرے۔ عوام کا اعتماد افواجِ پاکستان کا اثاثہ ہے۔ ہمیں احتیاط سے اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔ یہ صبر آزما مرحلہ ہے اور مل کر ہی ہم اس کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔