Thursday, March 28, 2024

پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ بارش کی نذر ہو گیا

پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ بارش کی نذر ہو گیا
May 9, 2019

 لندن (92 نیوز) پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ بارش کی نذر ہو گیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیتا۔ پاکستان نے بیٹنگ شروع کی لیکن بارش کی وجہ سے کھیل آگے نہ بڑھ سکا۔

 لندن کے اوول گراؤنڈ میں بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا اور ابتدا میں سنتالیس سنتالیس اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

 پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو فخر زمان  تین اور بابر اعظم دس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کا اسکور دو وکٹ پر اکہتر رنز ہوا تو بارش نے پھر انٹری ڈال دی ۔ امام الحق اور حارث سہیل کریز پر موجود تھے۔

 بارش رکنے پر کھیل دوبارہ شروع ہوا تاہم زیادہ دیر جاری نہ رہ سکا۔ انیسویں اوور میں بادل پھر اننگز کھیلنے آگئے۔ وقفے وقفے کی بارش نے میچ دوبارہ نہ شروع ہونے دیا۔

 پاکستان نے انیس اوورز میں دو وکٹوں پر اسی رنز  بنائے۔ امام الحق 42 اور حارث سہیل 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سیریز کا دوسرا میچ 11 مئی کو ساؤتھہمپٹن میں کھیلا جائے گا۔