Saturday, April 27, 2024

پاک انگلینڈ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کی مانچسٹر میں پریکٹس

پاک انگلینڈ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کی مانچسٹر میں پریکٹس
August 2, 2020
 مانچسٹر (92 نیوز) پاک انگلینڈ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں تین دن باقی ہیں۔ قومی ٹیم نے مانچسٹر میں پریکٹس کی۔ اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں ہیڈ کوچ مصباح الحق کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے  پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے وارم اپ ڈرلز ، کیچز اور نیٹ میں  بیٹنگ باؤلنگ کی  ٹریننگ کی ۔ دوسری طرف قومی کرکٹر حارث رؤف نے  کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد  اسکواڈ کو  جوائن  کر لیا ۔ پاکستان اور انگلینڈ  کے درمیان ٹیسٹ  سیریز کا پہلا  میچ 5 اگست سے مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔