Thursday, April 25, 2024

پاک انگلینڈ تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا

پاک انگلینڈ تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا
August 24, 2020
ساؤتھمپٹن (92 نیوز) پاک انگلینڈ تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل بارش کی وجہ سے روک دیا گیا۔ چوتھے روز جب کھیل روکا گیا تو قومی ٹیم کا اسکور 41 رنز تھا، اوپنرز شان مسعود 13 اور عابد علی 22 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ اس سے قبل انگلینڈ کیخلاف ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز پہلی اننگز میں قومی ٹیم 273 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلش کپتان نے پاکستان کو فالو آن کراتے ہوئے دوبارہ کھیلنے کی دعوت دی تاہم امپائرز نے کم روشنی کی وجہ سے کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 583 رنز 8 کھلاڑی پر ڈیکلئیر کردی تھی۔