Friday, April 19, 2024

پاک انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ میچ آج شروع ہو گا

پاک انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ میچ آج شروع ہو گا
August 21, 2020
 ساؤتھمپٹن (92 نیوز) پاکستان کو انگلینڈ میں دس سال سے ناقابل شکست ریکارڈ بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔ پاک انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ میچ آج شروع ہو گا۔ قومی ٹیم نے اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے لیے  جم کر  نیٹ پریکٹس  کی۔ گرین کیپس نے دوسرے ٹیسٹ والے 16 رکنی اسکواڈ  میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔ کپتان اظہر علی فیصلہ کن ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس کے لیے پرامید ہیں۔ اظہر علی کا کہنا ہے  دوسرے ٹیسٹ میں  ٹیم میں  مشکل  کنڈیشن میں اچھا پرفارم کیا۔ انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ موسم  بہتر ہونے کی صورت میں  میچ  مقررہ وقت سے آدھہ  گھنٹہ پہلے شروع  کیے جانے پر بھی   اتفاق کیا گیا ہے۔