Sunday, September 8, 2024

پاک امریکا تعلقات میں اعتماد کی بحالی کی ضرورت ہے، امریکی محکمہ خارجہ

پاک امریکا تعلقات میں اعتماد کی بحالی کی ضرورت ہے، امریکی محکمہ خارجہ
November 30, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے پاکستان سے متعلق اپنی پالیسی واضح  کردی۔ کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں اعتماد کی بحالی کیلئے نتائج چاہتے ہیں۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان رابرٹ پالاڈینو سے سوال کیا گیا کہامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں پاکستان مخالف بیانات دیئے لیکن اب امریکا طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے تو کیا امریکا کی طرف سے بیانات دینے کا یہ وقت مناسب تھا؟ جس کے جواب  میں انکا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو یہ بات واضح کرچکے ہیں کہ پاک امریکا تعلقات میں اعتماد کی بحالی کے لیے پاکستان کو نتائج دینے کی ضرورت ہے۔ راہداری کے سنگ بنیاد رکھنے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے رابرٹ پالاڈینو کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان اور بھارت کے شہریوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔