Saturday, April 20, 2024

پاک امریکا تعلقات از سر نو استوار ہو چکے ، ترجمان وزارت خارجہ

پاک امریکا تعلقات از سر نو استوار ہو چکے ، ترجمان وزارت خارجہ
July 25, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزارت خارجہ نے واضح اعلان کر دیا کہ پاک امریکا تعلقات از سر نو استوار ہو چکے ہیں ،  واشنگٹن نے ڈومورکا کہیں ذکرنہیں کیا، بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو قونصلررسائی کی فراہمی کا نئی دہلی کوآگاہ کردیا، کرتار پورراہداری پرآئندہ اجلاس کیلئے تیارہیں، بھارت کے جواب کا انتظار ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے  ہفتہ وار بریفنگ  میں  وزیراعظم عمران کے دورہ امریکا کو انتہائی کامیاب قرار دیا ،  بتایا کہ  افغان مفاہمتی عمل میں پاکستانی کردار سراہا گیا، ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پرثالثی کی پیشکش کی، دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کر لی۔ ڈاکٹر فیصل نے   کہا کہ دوٹوک اعلان کرتے  ہیں پاک امریکا تعلقات ازسرنو استوار ہو چکے  ، ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ آئی ایس آئی نے اسامہ بن لادن کے حوالے سے سی آئی اے کی کوئی مدد کی یا نہیں  نہ تصدیق کرتے ہیں نہ تردید تاہم امریکا کوابتدائی معلومات فراہم کی تھیں۔ ڈاکٹرمحمد فیصل نے بتایا کہ کرتارپور راہداری پرآئندہ اجلاس کےلئے بھارتی جواب کا انتظار ہے ، بھارتی جاسوس کمانڈرکلبھوشن یادیو کے متعلق عالمی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد جاری ہے ۔ ترجمان نے مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی،کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پربھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری نہتے کشمیریوں کا قتل عام بند کرانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرے۔