Wednesday, May 8, 2024

پاک افغان کرکٹ سیریز پر سے خدشات کے بادل چھٹ گئے

پاک افغان کرکٹ سیریز پر سے خدشات کے بادل چھٹ گئے
August 18, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) پاک افغان کرکٹ سیریز پر سے خدشات کے بادل چھٹ گئے، ون ڈے سیریز کے لیے افغان کرکٹ ٹیم جلد سری لنکا جائے گی۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق افغانستان ٹیم کی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔

اے سی بی کے مطابق افغانستان کے پلیئرز کی پریکٹس جاری ہے، افغانستان کی کرکٹ ٹیم جلد سری لنکا روانہ ہو گی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز ستمبر میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔