Thursday, April 25, 2024

پاک افغان وزرائے خارجہ میں رابطہ،مشترکہ ورکنگ گروپ کے تحت تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاک افغان وزرائے خارجہ میں رابطہ،مشترکہ ورکنگ گروپ کے تحت تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
September 3, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے افغان ہم منصب نے ٹیلیفونک رابطہ کیا  ، دونوں  رہنماؤں نے  مشترکہ ورکنگ گروپ کے تحت تعاون جاری رکھنے پر اتفاق  کیا۔افغانستان کے وزیر خارجہ  صلاح الدین ربانی نے پاکستانی قونصلیٹ کو سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی  کرا دی ، شاہ محمود نے کہا کہ افغانستان میں امن عمل کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔ پاک افغان وزرائے خارجہ میں رابطہ ہوا مگر ذرائع کے مطابق جلال آباد قونصل خانے کے  حوالے  سے برف نہ  پگھل سکی،جلال آباد قونصل خانہ کھولنے کا  فیصلہ سکیورٹی صورتحال سے مشروط کر دیا گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے جلال آباد قونصل خانہ کھولنے کا فیصلہ سکیورٹی صورتحال سے مشروط کر رکھا ہے ۔ گزشتہ روز بھی افغان وزیرخارجہ نے کابل میں پاکستانی سفیر زاہد نصراللہ سے ملاقات میں سکیورٹی صورتحال کو 28 اگست پر لانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے جلال آباد قونصل خانے میں ویزہ اپلائی  کئے گئے لوگوں کی سہولت کے لئے الگ ونڈو بنادی۔