Wednesday, May 8, 2024

پاک افغان مضبوط روابط کیلئے غیر رسمی سفارتکاری پر دو روزہ اجلاس کل ہوگا

پاک افغان مضبوط روابط کیلئے غیر رسمی سفارتکاری پر دو روزہ اجلاس کل ہوگا
June 26, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)  پاکستان اور افغانستان کے مابین مضبوط روابط کیلئے غیر رسمی سفارتکاری پر دو روزہ اجلاس کل اسلام آبا د میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے ، افغان سفیر عمر زخیلوال ، ڈینش سفیر رالف مائیکل بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے ۔ اجلاس میں افغان پاک ایکشن پلان کی کامیابی ، اعلیٰ سطح کے روابط کے فروغ پر غور کیا جائے گا۔