Tuesday, May 14, 2024

پاک افغان طورخم بارڈر شہریوں کیلئے آج سے 20مئی تک بند کردیاگیا

پاک افغان طورخم بارڈر شہریوں کیلئے آج سے 20مئی تک بند کردیاگیا
May 5, 2021

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) طور خم میں پاک افغان سرحد افغان شہریوں کیلئے آج سے اس ماہ کی بیس تاریخ تک بند رہے گی۔

 یہ اقدام کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق افغانستان سے آنے والے پاکستانیوں کو سکریننگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی اور اگر ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو انہیں چودہ روز کیلئے قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔

اسی طرح افغان پناہ گزینوں کو افغانستان میں اپنے آبائی گائوں جانے کی بھی اجازت ہو گی۔تاہم سرحد پر درآمد و برآمد کی سرگرمیاں چوبیس گھنٹے جاری رہیں گی۔