Tuesday, May 7, 2024

پاک افغان سرحد کے قریب چند علاقوں میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کئےجارہےہیں : ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک افغان سرحد کے قریب چند علاقوں میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کئےجارہےہیں : ڈی جی آئی ایس پی آر
December 12, 2015
راولپنڈی(92نیوز)ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ، پاک افغان سرحد کے قریب چند علاقوں میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی ختم کیے جارہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق آپریشن ضرب عضب کے ڈیڑھ سال مکمل ہونے پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں اہم کامیابیاں ملی ہیں ،18 ماہ کے دوران ملک بھر میں 13ہزار 2سو انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیے گئے ، 21ہزار ایک سو 93 دہشتگردوں اور ان کے سہولیت کاروں کو  گرفتار کیا گیا، انٹیلی جینس بیس آپریشن کے دوران 183 خطرناک دہشتگرد مار ے گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ  آپریشن کے دوران شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کا انفراسٹرکچر تباہ کردیا گیا ہے ،،3400 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا اور دہشتگردوں کے 837 ٹھکانے تباہ کیے گئے،وطن عزیز کے دفاع کیلئے 488افسروں اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 1914 جوان زخمی ہوئے  ۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے  پاک افغان سرحد کے قریب چند علاقوں میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کیے جارہے ہیں انہوں نے بتایا کہ11 ملٹری کورٹس میں 142 کیسز بھجوائے گئے ہیں جنمیں سے 55کیس نمٹائے جا چکے ہیں۔