Friday, April 26, 2024

پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ، لانس نائیک محمد عمران شہید

پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ، لانس نائیک محمد عمران شہید
December 1, 2019
راولپنڈی (92نیوز) شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، لانس نائیک شہید جبکہ 2 سپاہی زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1201136399443013632?s=20 پاکستان پر امن دشمنوں کا پھر وار کیا، وطن کے رکھوالے سیسہ پلائی دیوار بن گئے، بھرپور جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سے ایف سی کا لانس نائیک محمد عمران وطن پر قربان ہوگیا جبکہ دو سپاہی زخمی بھی ہوئے۔ دشمن کے حملے پر پاکستانی سرحدوں کے محافظوں کی بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، دو دہشت گرد مارے گئے، دوسری طرف ایف سی کے شہید لانس نائیک محمد عمران کو آبائی علاقے جمرود میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔