Wednesday, May 8, 2024

پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ ،جوان زخمی

پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ ،جوان زخمی
February 26, 2017
راولپنڈی(92نیوز)جنوبی وزیرستان کے علاقے منگروتئی میں افغانستان کے سرحدی علاقے سے پاکستانی پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان رؤف زخمی ہو گیا، پاک فوج نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بھرپور جوابی کارروائی کی۔ اسلام آباد سے فیض پراچہ کی رپورٹ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد پر افغانستان کے سرحدی علاقوں سے فائرنگ کی۔ فائرنگ جنوبی وزیرستان کے علاقے منتگروتئی کے علاقے میں پاکستانی پوسٹ پر کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان رؤف زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے زریعے وانا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بھرپور جوابی فائر کیا گیا۔ دوسری جانب آپریشن ردالفساد کے تحت پاک فوج، پنجاب رینجرز اور پولیس نے موٹر وے کے ایم ون اور ایم ٹو سیکشنز پر مشترکہ چیک پوسٹ قائم کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیک پوسٹ کا مقصد موٹروے کے ذریعے دہشتگردوں اور مشکوک افراد کی نقل و حرکت کو روکنا اور چیکنگ کے نظام کو سخت بنانا ہے۔