Saturday, May 18, 2024

پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے معاملے پر اختلافات، طورخم بارڈر چوتھے روز بھی بند

پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے معاملے پر اختلافات، طورخم بارڈر چوتھے روز بھی بند
May 13, 2016
طورخم (نائنٹ یٹو نیوز) پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے معاملے پر اختلافات کے باعث طورخم بارڈر چوتھے روز بھی بند ہے۔ طورخم گیٹ بند ہونے کے باعث آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پاک افغان سرحد پر خاردار تار لگانے کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں۔ باڑ لگانے کے معاملے پر پیدا ہونے والے اختلافات کے باعث طورخم بارڈر آج چوتھے روز بھی بند ہے جس کے باعث دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ طورخم گیٹ بند ہونے کے باعث پاکستان اور افغانستان کے درمیان آمدورفت رک گئی اور تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔