Thursday, May 9, 2024

پاک افغان سرحد طور خم مکمل طور پر بند کر دی گئی

پاک افغان سرحد طور خم مکمل طور پر بند کر دی گئی
March 16, 2020


خیبرپختونخوا  ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے بچاؤکے لئے احتیاطی تدبیر کے طور پر پاک افغان سرحد  طورخم بھی مکمل طور پر بند کردی گئی، رات بارہ بجے سے چودہ دن کے لئے ہرقسم کی آمدورفت بند ہے ، سرحد پرروزانہ اوسطا سات ہزار افراد کی آمدورفت ہوتی تھی۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بڑا فیصلہ کیا گیا ،  وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاک افغان سرحد طورخم کو چودہ روز کےلئے بند کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرضلع خیبرکے مطابق طورخم سرحد پر پیدل اور گاڑیوں کے ذریعے آمد و رفت مکمل طورپر بند رہے گی۔

ڈی سی خیبرکے مطابق طورخم سرحد پر روزانہ اوسطا سات ہزار افراد اور سات سو مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت ہوتی ہے،سرحد بند ہونےسے تجارتی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے طورخم سرحد پر یکم فروری سے آنے جانے والے مسافروں کی اسکینگ کی جاتی تھی یکم فروری سے پندرہ مارچ تک طورخم پر تین لاکھ سے زائد افراد کی اسکینگ کی گئی۔