Friday, April 26, 2024

پاک افغان سرحد دو دن کے لیے کھل گئی

پاک افغان سرحد دو دن کے لیے کھل گئی
March 7, 2017

اسلام آباد (92نیوز) پاک افغان سرحد دو دن کے لیے کھول دی گئی۔ طورخم کے راستے صرف ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والوں کو آمدورفت کی اجازت ہوگی۔ سرحد پر ایف سی اور خاصہ دارفورس تعینات ہے اور سخت چیکنگ کے بعد لوگوں کو گزرنے دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ طورخم اور چمن میں کسی تجارتی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔ دہشت گردی کے واقعات کے بعد پاکستان نے پاک افغان سرحد بند کر دی تھی اور اب اٹھارہ روز بعد صرف پیدل آمدورفت کی اجازت دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق پاک افغان سرحد آج اور کل کھلی رہے گی۔

گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان نے پاک افغان سرحد دو روز کے لئے جزوی طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک افغان سرحد 7 اور 8 مارچ کو طورخم اور چمن بارڈر کے مقام پر کھلی رہے گی۔ دو روز پاک افغان سرحد کھولنے کا مقصد بڑی تعداد میں پاکستان میں موجود افغان باشندوں کو واپس بھیجنا ہے۔ پاکستان آنے کے خواہشمند شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ویزے پر آنے والے افغان باشندے اس دوران وطن واپس جاسکتے ہیں، صرف وہ افغان شہری سرحد پار جا سکیں گے جن کے پاس مستند دستاویزات ہیں۔