Friday, May 17, 2024

پاک افغان تعلقات میں کشیدگی کی خبریں حقائق کے منافی ہیں : ترجمان دفترخارجہ

پاک افغان تعلقات میں کشیدگی کی خبریں حقائق کے منافی ہیں : ترجمان دفترخارجہ
July 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ترجمان دفترخارجہ خلیل اللہ قاضی نے  پاک افغان تعلقات میں کشیدگی کی خبروں کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ملکر مشترکہ دشمن کا سامنا کر رہے ہیں سعودی عرب میں قید زید حامد تک سفارتی رسائی کی کوشش کر رہے ہیں۔ دفترخارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں معاون کا کردار ادا کر رہا ہے افغان وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان وہاں کے حالات کے باعث ملتوی ہوا۔ پاکستان اور افغانستان ملکر دہشتگردی کیخلاف مربوط کارروائیوں پر اتفاق کر چکے ہیں،۔ سعودی عرب میں قید پاکستان سکالر زید حامد کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابھی تک سفارتی رسائی نہیں ملی تاہم ان کے بارے میں تمام معلومات لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بی بی سی کی رپورٹ کے حوالے سے برطانیہ کو لکھے گئے خط کے جواب کا انتطار ہے، ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے حوالے سے ابھی تک باہمی رابطہ نہیں ہوا۔