Friday, April 26, 2024

پاک افغان بارڈر پر کومبنگ آپریشن میں 8 دہشت گرد گرفتار‘ اسلحہ برآمد

پاک افغان بارڈر پر کومبنگ آپریشن میں 8 دہشت گرد گرفتار‘ اسلحہ برآمد
August 25, 2016
چمن (92نیوز) پاک افغان بارڈر چمن اور گردونواح میں ایف سی اور حساس اداروں کے مشترکہ کومبنگ آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد اسلحے سمیت گرفتار کر لئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے چمن اور سمیت مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیس کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد گرفتار کئے گئے جن کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جن میں تیار آئی ای ڈیز‘ راکٹس اور ڈیٹونیٹرز بڑی مقدار میں شامل ہیں۔ برآمد شدہ اسلحہ دہشت گردوں نے بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کرنا تھا۔ سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔