Thursday, April 25, 2024

پاک افغان بارڈر پر سرحد کو محفوظ بناتا ایک اور سپوت وطن پر قربان ہو گیا

پاک افغان بارڈر پر سرحد کو محفوظ بناتا ایک اور سپوت وطن پر قربان ہو گیا
June 25, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاک ،افغان سرحد پرایک بار پھر افغان سرزمین سے دہشتگردوں کا حملہ  ہوا، دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان سے ملحقہ سرحدپر باڑ کی تنصیب پر مامور سپاہ پر حملہ کیا   ۔ حملے میں  دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے اورسرحد کو محفوظ بنانے کے عمل کا حصہ قوم کا ایک اور سپوت  سپاہی نیاز علی جام شہادت نوش کرگیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک افغان سرحد پردہشتگردوں نے اُس وقت حملہ کیا جب شمالی وزیرستان سے ملحقہ سرحد پر باڑ کی تنصیب میں مصروف عمل پارٹی اپنا کام جاری رکھے ہوئے تھی ۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے مردان سے تعلق رکھنے والا سپاہی نیاز علی شہید  ہو گیا ۔ ترجمان پاک فوج نے واضح کر دیا کہ  پاکستان ہر حال میں سرحد پر باڑ کی تنصیب کا کام مکمل کرےگا ۔۔ اِس سلسلے میں افغانستان کا تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پاک افغان سرحد پر 1343کلومیٹر فاٹا ،خیبر پختونخوا اور1268کلومیٹر ، بلوچستان سمیت 2611 کلو میٹر پر باڑ لگائی جا نی ہے۔ باڑ کی تنصیب کیساتھ 443چوکیاں اورقلعے بھی تعمیر ہوں گے۔