Saturday, April 27, 2024

پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ ، لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہو گئے

پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ ، لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہو گئے
July 29, 2020
راولپنڈی ( 92 نیوز) پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس میں  لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہو گئے ۔ افغانستان سے دہشتگردوں نے پاکستانی علاقے کو پھر نشانہ بناڈالا، آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر سرحد پار سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں لانس نائیک سمیع اللہ جام شہادت نوش کرگئے۔ پاکستان نے بیمار فوجی کا علاج کیا لیکن افغانستان کی سرزمین سے ایک بار پھر حملہ ہوا اور پاکستان کا بہادر فوجی جوان شہید ہوگیا،پاکستان نے ہمیشہ بھائی چارے کو فروغ دیا لیکن افغانستان کی سرزمین پاکستان کےخلاف بار بار استعمال ہوتی رہی۔ افغان نیشنل ڈیفنس فورسز کی درخواست پرپاکستان نے بیمار افغان فوجی کا سی ایم ایچ پشاور میں علاج کیا،افغان فوجی کو گزشتہ روز طورخم بارڈر کے ذریعے واپس بھیجا گیا۔