Thursday, April 25, 2024

پاک افغان بارڈر پر دیر کے علاقے میں سرحد پار سے فائرنگ ، ایف سی کا جوان شہید

پاک افغان بارڈر پر دیر کے علاقے میں سرحد پار سے فائرنگ ، ایف سی کا جوان شہید
August 6, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) پاک افغان بارڈر پر دیر کے علاقے بن شاہی میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے ایف سی کا جوان شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک، افغان سرحد پار سے پاکستانی شہری آبادی، فوجی چوکیوں پر بھاری ہتھیاروں، مارٹرز کا استعمال کیا گیا۔ پاک، افغان سرحد پار سے فائرنگ سے ایف سی کا جوان شہید، دو زخمی ہوئے۔