Friday, April 19, 2024

پاک افغان بارڈر لوئر دیر میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا حملہ ، حوالدار گل امیر شہید

پاک افغان بارڈر لوئر دیر میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا حملہ ، حوالدار گل امیر شہید
August 27, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاک افغان بارڈر لوئر دیر میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے افغان علاقے سے فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔ حملے میں حوالدار گل امیر شہید ہو گیا۔ پاک فوج کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔