Friday, April 19, 2024

پاک آسٹریلیا پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا، محمدرضوان ٹیم میں شامل

پاک آسٹریلیا پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا، محمدرضوان ٹیم میں شامل
January 12, 2017

برسبین (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم نے گابا اسٹیڈیم میں پریکٹس کی ہے۔ والدہ کی بیماری کے باعث واپس آنے والے سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان کو وکٹ کیپر بنائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کل شروع ہوگی۔ پہلا میچ آسٹریلوی شہر برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق آٹھ بج کر بیس منٹ پر شروع ہوگا۔

اظہر علی قیادت میں پاکستانی ون ڈے ٹیم میں محمد رضوان کو بطور وکٹ کیپر شامل کیا جا رہاہے کیونکہ مستقل وکٹ کیپر سرفراز احمد اپنی والدہ کی علالت کی وجہ سے وطن واپس آ گئے ہیں۔