Saturday, May 18, 2024

پاک آسٹریلیا سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

پاک آسٹریلیا سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا
March 26, 2019

ابو ظہبی ( 92 نیوز) پاک آسٹریلیا سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا۔ آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

گرین شرٹس کے پاس اب ایک بھی غلطی کی گنجائش نہیں بچی ، آسٹریلیا کوئی ایک بھی میچ جیت گئی تو سیریز اپنے نام کر لے گی جبکہ گرین شرٹس کو سیریز جیتنے کے لئے لگاتار تین فتوحات درکار ہیں ۔

سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر میچ اپنے نام کیا، پاکستان کا 280 رنز کا ہدف مہمان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،

آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ نے سنچری اسکور کی اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ لے اڑے تھے ۔

دوسرے میچ میں بھی فنچ کا بلا خوب چلا، کینگرو کپتان نے کیرئیر بیسٹ 153 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، شعیب ملک الیون کا 284 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے ایک بار پھر دو وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

سیریز کا تیسرا میچ کل ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔