Friday, April 19, 2024

دوسرا ون ڈے، کینگروز کا گرین کیپس کو جیت کیلئے 221رنز کا ہدف

دوسرا ون ڈے، کینگروز کا گرین کیپس کو جیت کیلئے 221رنز کا ہدف
January 15, 2017

میلبورن (ویب ڈیسک) میلبورن میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا کرکٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 220رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔  ڈیوڈ وارنر نے 16رنز بنائے اور محمد جنید کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ چالیس کے سکور پر گری اور عثمان خواجہ 17رنز پر چلتے بنے۔ ان کی وکٹ بھی محمد جنید کے حصے  میں آئی۔ 

آسٹریلیا کے تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی مارش تھے جنہیں محمدعامر نے کھاتا کھولنے کا موقع ہی نہ دیا اور وہ صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ ٹریوس ہیڈ انتیس رنز بنا پائے۔ حسن علی نے ان کی وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 128رنز پر گری اور گلین میکسویل 23رنز پر عماد وسیم کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

 کپتان سمتھ نے 60رنز بنائے۔ ویڈ 35، فالکنر 19، سٹارک نے 3 رنز بنائے۔ کمنزنے  کوئی رن نہ بنا سکے۔ یوں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 221رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

محمد عامر نے تین جبکہ جنیدخان اور عماد وسیم نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اظہرعلی کی جگہ محمد حفیظ قومی ٹیم کی قیادت کر رہےہیں۔ جنید خان کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ وہاب ریاض کی جگہ جنیدخان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اظہرعلی کی جگہ شعیب ملک ٹیم میں شامل ہیں۔