Friday, May 17, 2024

پاک آرمی کے میجر رینک کے 3 افسران کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا

پاک آرمی کے میجر رینک کے 3 افسران کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا
October 11, 2019
 راولپنڈی(92 نیوز) پاک آرمی کے میجر رینک کے تین افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ پاک فوج نے یکساں احتساب کے عمل میں مثال قائم کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں افسران پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں فوجی افسران کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور بدعنوانی پر سزا دی گئی۔ دو افسران کو بلترتیب دو، دو سال قید بامشقت کی سزا بھی سنائی گئی۔ الزامات ثابت ہونے پر تمام افسران کیخلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی گئی۔