Tuesday, May 14, 2024

پاک آرمی نے نیپال کے بین الاقوامی مہم جوئی مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا

پاک آرمی نے نیپال کے بین الاقوامی مہم جوئی مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا
March 22, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) پاک آرمی نے نیپال کے بین الاقوامی مہم جوئی مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ بین الاقوامی مہم جوئی مقابلوں میں بیس ٹیموں نے حصہ لیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں کا مقصد جسمانی مہارتوں، پھرتی اور ذہنی چستی کی جانچ تھا۔ مقابلے کراس کنٹری دوڑ، سائیکلنگ اور رافٹنگ پر مشتمل تھے۔ پاک آرمی کی ٹیم نے انٹرنیشنل کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتا۔