Tuesday, May 7, 2024

پاک آرمی نے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک آرمی نے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
June 28, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز)  بھارت کی لائن آف کنٹرول پر جاسوسی کی کوشش ناکام ،  پاک آرمی نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر 850 میٹرز پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے والا یہ نواں کواڈ کاپٹر ہے جو مار گرایا گیا۔