Friday, May 10, 2024

پاک آرمی اور بحریہ کا کراچی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

پاک آرمی اور بحریہ کا کراچی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری
August 31, 2020

اسلام آباد  ( 92 نیوز) پاک آرمی اوربحریہ کا کراچی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری  ہے ، کے پی ٹی، سوک سنٹر، محسن بھوپالی اورگولیمار انڈرپاسز ٹریفک کے لئے کھول دئیے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی اوربحریہ کا کراچی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے ۔ پاک آرمی انجینئرز نے آج کے پی ٹی، سوک سنٹر، محسن بھوپالی اورگولیمار انڈرپاسز ٹریفک کے لئے کھول دئیے  جبکہ  گزری انڈرپاس پر کام جاری ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مختلف علاقوں میں ڈی واٹرنگ کا عمل جاری ہے  ، بہت سے مقامات سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکالنے کیلئے آرمی موبائل ریکوری یونٹ تعینات ہے ،آرمی موبائل ریکوری یونٹ ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنانے کے لئے مصروف ہے۔