Friday, April 26, 2024

پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو دنیا سے گزرے 21 برس بیت گئے

پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو دنیا سے گزرے 21 برس بیت گئے
August 13, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) برصغیر کی پاپ کوئین نازیہ حسن کو دنیا سے گزرے 21 برس بیت گئے۔

منفرد آواز ، گائیکی کا جداگانہ انداز گلوکارہ نازیہ حسن کو اگر بر صغیر کی پہلی پاپ کوئین کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا۔

نازیہ حسن اور ان کے بھائی زوہیب حسن نے اسی کی دیہائی میں پاکستان میں دم توڑتے پاپ  میوزک کو  اور ڈسکو  دیوانے ، آپ جیسا کوئی میری زندگی میں  آئے ،کرئیے پیار دیاں  گلاں جیسے گانوں  کے ذریعے ایک نئی لائف لائن  دی۔

نازیہ حسن کے گانوں کے چرچے نہ صرف پاکستان بلکہ   بھارت میں بھی ہونے لگے۔ اداکار فیروز  خان کی فلم قربانی  کیلئے  گیت"  آپ  جیسا کوئی میری زندگی"   میں  آئے گانے پر   نازیہ حسن  کو فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا۔  

نازیہ اور زوہیب  حسن کا  1981 سے شروع  ہونے والا فنی  سفر   1992  میں  البم   کیمرہ کیمرہ   کے ساتھ اپنے اختتام کو  پہنچا۔

نازیہ حسن  کی فنی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی جانب سے  ان کے انتقال کے دوسال بعد  یعنی دو ہزار دو میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا  جو ان کی والدہ  نے وصول کیا۔