Thursday, September 19, 2024

پاپ میوزک کی بانی پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کی آج 51ویں سالگرہ

پاپ میوزک کی بانی پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کی آج 51ویں سالگرہ
April 3, 2016
لاہور(92نیوز)پاپ میوزک کی مقبول گلوکارہ نازیہ حسن کی51 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے،ان کےگائےہوئےگیت آج بھی کانوں میں رس گھول رہےہیں۔ تفصیلات کےمطابق نازیہ حسن تین اپریل انیس سوپینسٹھ کوکراچی میں پیدا ہوئیں،انہوں نےگائیگی کی دنیا میں اپنےکیرئیر کا آغاز انیس سوپچھہتر میں پی ٹی وی کےپروگرام کلیوں کی مالا سے کیا جہاں انہوں نےپہلاگانا دوستی ایسا ناتا گایا تھا۔ نازیہ حسن کوبالی ووڈ فلم قربانی کیلئے گائےجانےوالےگیت "آپ جیسا کوئی" سے عالمی شہرت ملی وہ پہلی پاکستانی گلوکارہ تھیں جنہیں فلم فئیرایوارڈ سےنوازا گیا۔ نازیہ حسن کےبہترین گانوں میں دوستی ڈسکودیوانے آنکھیں ملانےوالے بوم بوم اور دل کی لگی شامل ہیں یہ گانےآج بھی مداحوں کےکانوں میں رس گھول رہےہیں۔ دل موہ لینےوالی آواز اور پریوں جیسےحسن کا جوخزانہ نازیہ حسن کےحصےمیں آیا، اس کی لوگ صرف خواہش ہی کرسکتےہیں نازیہ حسن نے اپنےبھائی زوہیب کےساتھ پاپ موسیقی کومقبول بنایا،اسی لئےانہیں پاپ میوزک کا بانی بھی تصورکیاجاتا ہے۔