Friday, April 26, 2024

پاور ڈویژن نے بجلی نرخوں کے نئے سلیب جاری کر دیئے

پاور ڈویژن نے بجلی نرخوں کے نئے سلیب جاری کر دیئے
October 25, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاور ڈویژن نے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے نئے سلیب جاری کر دیئے ، نئے سلیب کے مطابق ماہانہ 300یونٹ کا ٹیرف دس روپے بیس پیسے فی یونٹ برقرار رہے گا  جبکہ گھریلو صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں  2 روپے 70 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ نئے سلیب کے مطابق301 تا 700 یونٹ کے ٹیرف میں 1 روپے 60 پیسے فی یونٹ اضافے کے بعد  نیا ٹیرف 16 روپے سے بڑھ کر 17 روپے 60 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا جبکہ 700 سے زائد یونٹ کے گھریلو صارفین کے لیے نرخوں میں 2 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافے کے بعد نیا ٹیرف 18 روپے سے بڑھ کر 20 روپے 70 پیسے ہو جائے گا ۔ کمرشل صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیرف 18 سے بڑھ کر 21 روپے 60 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا۔ صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں 84 پیسے فی یونٹ تک اضافے کے نتیجے میں ٹیرف 18 روپے 84 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا ،صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 78 پیسے فی یونٹ تک اضافے کے بعد ٹیرف 21 روپے 60 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا۔ زرعی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 68 پیسے فی یونٹ تک اضافے کے بعد زرعی ٹیوب ویل صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 6 روپے 15 پیسے کم ہوجائے گا ۔ زرعی ٹیوب ویل صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 11 روپے 50 پیسے سے کم ہوکر 5 روپے 35 پیسے ہوجائے گا زرعی صارفین کے سکریپ کا ٹیرف 12 روپے سے بڑھ کر 15 روپے 68 پیسے فی یونٹ ہو گا ۔