Thursday, April 25, 2024

پاور سیکٹر انکوائری رپورٹ ، ندیم بابر آئی پی پیز کے دفاع میں سامنے آگئے

پاور سیکٹر انکوائری رپورٹ ، ندیم بابر آئی پی پیز کے دفاع میں سامنے آگئے
April 16, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاور سیکٹر انکوائری رپورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر آئی پی پیز کے دفاع میں سامنے آگئے۔ عمران خان کی پالیسی کی بجائے آئی پی پیز کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب کو خط لکھ کر مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر عمر ایوب کی سوچ بدلنے کی کوشش کی۔ ندیم بابر کے پاورپلانٹ، اورینٹ نے ایک سال میں 2 ارب روپے اضافی منافع کمایا ہے جبکہ ندیم بابر کا موقف ہے کہ وہ اورینٹ پاور میں حصہ دار ہیں جس نے 2 ارب نہیں صرف 16 کروڑ روپے فیول کھپت میں بچائے ہیں۔ ندیم بابر کا کہنا ہے کہ وہ انکوائری رپورٹ سے مایوس ہوئے ہیں۔ اپنے خط میں اُنہوں نے لکھا کہ آئی پی پیز پر الزامات کی بجائے اعتماد کا ماحول بنائیں، صرف چند آئی پی پیز نے اضافی منافع کمایا ہے۔