Friday, May 10, 2024

پانی کے ذخائر کو محفوظ بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

پانی کے ذخائر کو محفوظ بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
May 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی واٹر سکیورٹی اسٹریٹجی اور ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کہتے ہیں پانی کے ذخائر کو محفوظ بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی واٹر سکیورٹی اسٹریٹجی اور ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں پانی کے بچاؤ کی قومی حکمت عملی، زراعت اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ڈیمز کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی۔ بھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق زیر التوا امور کے حل پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کو بتایا گیا کہ دیا مربھاشا ڈیم منصوبہ متعدد وجوہات کی بنا پر کئی دہائیوں سے تعطل کا شکار رہا، ڈیم کی تعمیر سے 16500 ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ سیمنٹ اور سٹیل کے بھاری مقدار میں استعمال سے مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم نے ڈیم پراب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکیااورڈیم کی تعمیراتی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نےکہا کہ پانی کے ذخائر کو محفوظ بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ڈیموں کی تعمیر سے توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ پانی ذخائر محفوظ ، موجودہ حکومت ، اولین ترجیح ، وزیر اعظم ، اسلام آباد ، 92 نیوز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق بھی اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن میں کی گئی حالیہ نرمی کے بعد عوامی ردعمل سمیت ایس او پیزپر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کورونا وائرس سے پڑنے والے اثرات اورمستقبل کی منصوبہ بندی پربھی غورکیا گیا۔ اجلاس میں معاشی ٹیم نے شرکاء کو معاشی اعشاریوں میں بہتری کیلئے حکومت کی ممکنہ منصوبہ بندی اورمشیرخزانہ نے ریلیف پیکیج کے تحت جاری کی گئی رقوم کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔