Friday, May 3, 2024

پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بننےوالی عمارت گرا دیں گے،وزیراعلیٰ سندھ

پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بننےوالی عمارت گرا دیں گے،وزیراعلیٰ سندھ
August 29, 2020

کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےکہاہےکہ بارش کے پانی کے بہاؤ  کوئی بھی عمارت رکاوٹ بن رہی ہے تو اسے بلڈوز کریں ، چاہے وہ سرکاری ہو یا نجی گرادی، کہاکہ جوسرکاری عملہ کام کررہاہے ان کو جیکٹ  پہنائی جائے تاکہ عوام کو معلوم ہو کہ حکومت متحرک ہے۔

کراچی میں بارش سےتباہی کےبعد وزیر اعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس ہوا،  اجلاس میں بتایاگیاکہ شہر میں اب بھی پارش کا پانی جمع ہے۔ مراد علی شاہ نےکہاکہ ضلع جنوبی میں باتھ آئی لینڈ، گلشن فیصل، کلفٹن کے مختلف بلاکوں میں بھی پانی کھڑا ہے اسے صاف کریں۔

یہ بھی کہا کہ بارش کے بعد بیشتر علاقوں میں ابھی تک بجلی بحال نہیں ہوئی  ، وزیر اعلی کو بتایا گیا کہ کے الیکٹرک کے 1900 فیڈرز میں 170 فیڈراب تک بحال نہیں ہوسکےہیں۔مراد علی شاہ نےکہاکہ جو سرکاری عملہ کام کرہا ہے انکو کوئی جیکٹ پہنائی جائے تاکہ عوام کو معلوم ہوسکے کہ گورنمنٹ متحرک ہے،  تمام گلیاں صاف چاہیں، لوگ کہتے ہیں کہ حکومت نظر نہیں آتی، بارش کے پانی کے بہاؤ کو روکنا  کے تمام مقامات کی نشاندہی کی جائے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوئی بھی عمارت رکاوٹ بن رہی ہے تو اس کو بلڈوز کریں چاہے وہ سرکاری ہو یا نجی،  شہر کو ٹھیک کرنا ہے  اسکے لئے کتنے ہی سخت اقدامات کیوں نہ کرنے پڑیں، کریں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے سینئر ممبر بورڈ آف رونیو کو کراچی کےتمام اضلاع کی سروے کی ہدایات  کی ، تمام ڈپٹی کمشنرزکوہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں کےنالوں کی دیکھ بھال کریں کہ کہیں چوک تو نہیں، صوبے کےمختلف اضلاع کےاعلی افسران نےوزیراعلی سندھ کوسب اچھا ہےکہ رپورٹ  پیش کی۔

وزیراعلی سندھ نےکہاکہ دسویں محرم پرجلوس کےراستےکلیئرہونے چاہیں۔