Thursday, April 25, 2024

پانی پاکستان کی بقا کیلئے ناگزیر ،ڈیمز کی تعمیر میں تاخیر کی گنجائش نہیں، چیف جسٹس

پانی پاکستان کی بقا کیلئے ناگزیر ،ڈیمز کی تعمیر میں تاخیر کی گنجائش نہیں، چیف جسٹس
October 27, 2018
کراچی (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا پانی پاکستان کی بقا کیلئےضروری ہے۔ اب ہمارے پاس تاخیرکا مزید وقت نہیں۔ چيف جسٹس نے ڈیمز سے متعلق پیغام دیتے ہوئے کہا ڈیمز ایک مہم اور جدوجہد کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ اب مزيد وقت نہيں، کرو يا مرو والی صورتحال ہے۔ ڈيم بننا پاکستان کی بقا کيلئے ضروری ہے۔ چيف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے پيغام ميں کہا پوری سچائی اور ايمانداری کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے، ڈٰيم پر خود پہرا دوں گا، میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہيں اور نہ کبھی سیاست میں آؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانيوں کا ڈيم فنڈ ميں حصہ ڈالنا ڈيم بننے کی ضمانت بن چکا ہے۔ چيف جسٹس نے کہا کہ ڈیمز کو مکمل میرٹ پر بنائیں گے۔ اسکولوں کے بچے پوکٹ منی جمع کرکے ڈیمز میں جمع کرا رہے ہیں۔