Thursday, April 25, 2024

پانی و بجلی کے طے پانے والے معاہدوں کی تفصیلات جاری

پانی و بجلی کے طے پانے والے معاہدوں کی تفصیلات جاری
April 20, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزارت پانی و بجلی نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران طے پانے والے توانائی منصوبوں کی تفصیلات جاری کر دیں، دورے کے دوران  آٹھ ہزار تین سو ستر میگاواٹ منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی  جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران نو سو میگاواٹ کے قائد اعظم سولر پاور پلانٹ، آٹھ سو ستر میگاواٹ کے سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ،تیرہ سو بیس میگاواٹ کے تھرکول پاور پلانٹ،چھ سو ساٹھ میگاواٹ کے اینگرو تھرکول پاور پراجیکٹ،تیرہ سو بیس میگاواٹ کے پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ سمیت دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ منصوبوں میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے متعدد پراجیکٹس بھی شامل ہیں۔ وزیر پانی بجلی خواجہ آصف کے مطابق تمام منصوبے تین سال میں مکمل کئے جائیں گے جس سے ملک میں توانائی بحران پر قابو پالیا جائے گا۔