Friday, April 26, 2024

پانی سے ڈوبنے والوں کو گھوٹکی انتظامیہ نے لوٹنا شروع کر دیا !!! خیمے کا ایک رات کا کرایہ 300 روپے مقرر

پانی سے ڈوبنے والوں کو گھوٹکی انتظامیہ نے لوٹنا شروع کر دیا !!! خیمے کا ایک رات کا کرایہ 300 روپے مقرر
August 2, 2015
گھوٹکی (92نیوز) پانی میں ڈوبنے والوں کو گھوٹکی انتظامیہ نے لوٹنا شروع کر دیا ہے اور خیمے کا ایک رات کا کرایہ تین سو روپے مقرر کر کے پریشان حال لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے۔ دن بھر خوراک کی تلاش میں مارے مارے پھرنے والے رات کھلے آسمان تلے گزارنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم کی گئی قادرپور لوپ بند میں خیمہ بستی میں سیلاب متاثرین سے ایک رات گزارنے کے لیے تین سو روپے طلب کیے جارہے ہیں۔ کچے کے علاقے رونتی بیا ٹو سے کچھ سیلاب متاثرین ڈہرکی کے قریب نارو نہر کے پاس نقل مکانی کر کے آئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ قادر پور لوپ بند میں قائم سندھ انتظامیہ کی جانب سے قائم کی گئی بستی میں پہلے ایک سو روپے کا فارم بھروایا جاتا ہے اور پھر ایک رات گزارنے کے لیے تین سو روپے مانگے جاتے ہیں۔