Friday, April 19, 2024

پانی سر اٹھانے لگا !!! تربیلا ڈیم اور چشمہ بیراج بھر گئے، دریائے سندھ، کابل اور جہلم میں سیلاب کا خطرہ

پانی سر اٹھانے لگا !!! تربیلا ڈیم اور چشمہ بیراج بھر گئے، دریائے سندھ، کابل اور جہلم میں سیلاب کا خطرہ
July 12, 2015
لاہور (92نیوز) ملک بھر میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں تربیلا ڈیم اور چشمہ بیراج پانی سے بھر گئے ہیں جبکہ دریائے سندھ میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب دریائے کابل میں بھی اونچے، جہلم میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ چناب میں بھی بہاو¿ بڑھ گیا، مقبوضہ کشمیر میں بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر کے دریاﺅں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاﺅ غیرمعمولی طور پر تیز ہو گیا ہے اور تربیلا ڈیم اور چشمہ بیراج بھر گئے، دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، دریائے کابل میں اونچے، جہلم میں درمیانے درجے کا سیلاب، چناب میں بھی پانی کا بہاو بڑھ گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں رواں ہفتے شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔