Friday, May 17, 2024

پانی ذخیرہ کرنیکی پالیسی کے مثبت نتائج آنے لگے، وزیراعظم

پانی ذخیرہ کرنیکی پالیسی کے مثبت نتائج آنے لگے، وزیراعظم
June 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا، حکومتی اقدامات اثر دکھانے لگے، لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح کم ہونے سے رک گئی۔

وزیراعظم نے ٹویٹ میں لکھا کہ، پانی ذخیرہ کرنے والے اہداف پر کام کیا اور بہترین پالیسی بنائی، پانی ذخیرہ کرنے کے مثبت نتائج آنے لگے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ، پنجاب حکومت نے لاہور میں پانی کی سطح کم ہونے سے روک دی ہے،1980 کے بعد پنجاب حکومت نے پہلی دفعہ پانی کی سطح کم ہونے سے روکی۔