Friday, March 29, 2024

پانی بحران پر واٹر بورڈ اور سندھ حکومت اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ نیب انکے خلاف حرکت میں آئےگا: نہال ہاشمی

پانی بحران پر واٹر بورڈ اور سندھ حکومت اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ نیب انکے خلاف حرکت میں آئےگا: نہال ہاشمی
May 30, 2015
کراچی(92نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کےرہنما اور سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پانی کے بحران پر واٹر بورڈ اور سندھ حکومت اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ نیب انکے خلاف حرکت میں اجائے گا۔ کراچی میں مسلم لیگ ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور واٹر بورڈ خدا کا خوف کریں رمضان کی آمد قریب ہے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ حکام بتائیں کے اربوں روپے کے فنڈز کہاں چلے گئے واٹر بورڈ غریب عوام کو تنگ کرنے کے بجائے اپنے اربوں روپے کے بقایا جات کی وصولی کرے۔ اس موقع پر لیگی رہنما منور رضا نے کہا کہ واٹر بورڈ میں چار ارب روپے کی کرپشن کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔