پانی بحران پر جلد قابو پا لیا جائے گا : شرجیل انعام میمن
کراچی(92نیوز)وزیراطلاعات وبلدیات سندھ شرجیل میمن نےدعویٰ کیا ہےکہ پانی بحران پرجلدقابوپالیا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات وبلدیات سندھ شرجیل میمن نےوزیرخزانہ مرادعلی شاہ کےہمراہ مہران انڈرپاس کادورہ کیااورتعمیراتی کام کاجائزہ لیا۔
اس موقع پرمیڈیا سےگفتگومیں شرجیل میمن کاکہناتھاکہ سندھ حکومت کےترقیاتی کاموں کی مثال نہیں ملتی۔
کراچی میں جاری پانی بحران کےخاتمےکیلئےاقدامات کررہےہیں،جلدقابوپالیاجائےگا،ان کاکہناتھاکہ وفاقی بجٹ میں سندھ کونظراندازکیا گیا لیکن اس کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پرکام نہیں روکاگیا۔
شرجیل میمن کاکہناتھاکہ سندھ حکومت نےقیام امن کیلئےخاطرخواہ اقدامات کئے،مکمل امن ہونےتک ٹارگٹڈآپریشن جاری رہےگا۔