Saturday, May 11, 2024

پانی اور خشکی پر سفر کرنیوالی لیگئوانا بوٹ متعارف کرا دی گئی

پانی اور خشکی پر سفر کرنیوالی لیگئوانا بوٹ متعارف کرا دی گئی
May 9, 2020

 لندن ( 92 نیوز) ہم آپکی ملاقات کراتے ہیں ٹیکنالوجی کے ایک نئے شاہکار سےجس کا نام  لیگئوانا بوٹ ہے ،  جو سرعت رفتاری سے پانی اور خشکی  دونوں  پرسفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ کوئی ٹینک نہیں جو ساحل پر چل رہاہے، یہ کشتی ہے، دلکش خوبیوں اورآرائشیوں سے بھرپورجی جناب  یہ ایک خوبصورت ڈیزائن کردہ حیرت انگیز بوٹ ہے۔

اس کی خاص اور غیر معمولی بات یہ ہے کہ یہ یارٹ سڑک پر بھی دھواں دھار اندازمیں چلتی ہے۔روڈ پر چلنے کے لیے ٹریک بورڈ کی صورت اختیار کرلیتی ہے اورٹریک بورڈ سے واپس کشتی رانی کی صورت اختیار کرنی ہو تو محض پندرہ سیکنڈ کے دورانیے میں اپنے ٹریک کو فولڈ کر کے پانی پر سفر کرتی نظر آتی ہے۔

ناصرف سڑک اور پانی بلکہ  لیگوانا بورڈ ریت اور کیچڑ پر بھی آرام سے سفر کر سکتی ہے۔اس بوٹ پر سفر نہایت آرام دہ ہے۔ اس پر بارہ مسافر سفر کر سکتے ہیں۔۔ آپ سارا سامان پہلے گاڑی میں رکھنے کی بجائے ایک ہی باریارٹ میں رکھ کر دونوں اقسام کے سفر کا مزہ لے سکتے ہیں۔

مارکیٹ میں لیگوانا بوٹ ایکسکلوسو،کلاسک اور ایڈوینچر تین اقسام میں دستیاب ہے۔ اسکی قیمت تین لاکھ ستانوے ہزارڈالر ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں چھ کروڑ پانچ لاکھ ہیں۔