Thursday, April 25, 2024

پانچویں ون ڈے میں پاکستان نے انگلیںڈ کو 4وکٹوں سے شکست دیدی

پانچویں ون ڈے میں پاکستان نے انگلیںڈ کو 4وکٹوں سے شکست دیدی
September 4, 2016
کارڈف(92نیوز)پانچویں ون ڈے میں پاکستان نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دید ی۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور انگلیںڈ کے درمیان کھیلی جانیوالے ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ انگلینڈ کے بلے بازوں نے ایک بار پھر جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 302 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے حسن علی کامیاب باولر رہے  جنہوں نے چار وکٹیں لیں جبکہ محمد عامر بھی تین وکٹٰیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے  ۔ میزبان ٹیم کےبلے باز جیسن رائے نے87 اور بین اسٹوکس نے75 رنز بنائے ۔ جوابی اننگزمیں  پاکستانی ٹیم نے روایتی سستی کا مظاہرہ کیا اور سلو رنز بنائے تاہم 12سکور بناکر اوپنر شرجیل چلتے بنے جس کے بعد اظہر علی اور بابراعظم بھی 77رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔ ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد ایک بار پھر مڈل آرڈر نے ٹیم کو سنھبالا دیا ۔ سرفرازاحمد اور شعیب  ملک کی بدولت پاکستانی ٹیم مستحکم زون میں داخل ہوگئی ۔ سرفراز احمد نے 90جبکہ شعیب ملک نے 77 رنز بنائے ۔ نواز ایک بارپھر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے  اور دو سکوربناکر رن آوٹ ہوگئے ۔ پاکستانی ٹیم کی طرف سے رضوان   نے 34 اور عماد وسیم چوتھی مرتبہ ناٹ آوٹ رہتےہوئے 16رنز بنائے اور انگلیںڈ کو چاروکٹوں سےپچھاڑنے میں کامیاب رہے۔ پاکستانی ٹیم نے آخر ون ڈے جیت کر   وائٹ واش کی ہزیمت سے بچ گئی ہے ۔ دوسری طرف وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو مرد میدان قرار دیا گیا ہے ۔